ھفتہ, 20 اپریل 2024


سندھ یونیورسٹیز فیڈریشن کے نئے سیکریٹری منتخب

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)سند ھ یونیورسٹیز فیڈریشن کا اہم اجلاس کراچی یونیورسٹی میں فیڈریشن کے صدر غلام نبی بھلائی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
جس میں سندھ یونیورسٹی جامشورو،مہران یونیورسٹی جامشورو، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیر پور، قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ، پیرا میڈ یکل یونیورسٹی نواب شاہ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ٹنڈوجام، لاڑکانہ یونیورسٹی سمیت کراچی کی پانچوں جامعات کراچی ڈاؤ میڈیکل یونیور سٹی ، این ڈی اے یونیورسٹی ، اردو یونیورسٹی ، لیاری یونیورسٹی اور جناح یونیورسٹی کے ملازمین رہنماؤں نے شر کت کی ۔
اجلاس میں فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کی خالی نشست پر کراچی یونیورسٹی کے صدر فرحان خان کو بھاری اکثریت سے فیڈریشن کاجنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment