جمعہ, 19 اپریل 2024


7 میڈیکل اور ڈینٹکل کالجز کو بند کرنے کا نوٹس جاری

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کراچی سمیت لاہور میں قواعدکے برخلاف شعبہ طب کی تدریس دینے والے7میڈیکل وڈینٹل کالجوں کو بند کرنے کیلیے نوٹس جاری کردیے، ان میں لاہورکے 5نجی میڈیکل جبکہ کراچی کے2 نجی ڈینٹل کالج شامل ہیں۔
پی ایم ڈی سی کونسل کے حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پربتایاکہ کراچی میں جن2 ڈینٹل کالجوں کو بندکرنے کا نوٹس جاری کیاگیاہے ان دونوں ڈینٹل کالجوں کے پاس15 بستروں پرمشتمل ڈینٹل اسپتال سرے سے موجود ہی نہیں۔
کونسل کے قواعدکے مطابق نجی ڈینٹل کالج کو15بسترکا اسپتال جبکہ میڈیکل کالج کے قیام کیلیے200سے زائد بستروں پرمشتمل اسپتال ہونا لازمی ہے،کونسل کے حکام بتاتے ہیں کہ کسی بھی میڈیکل وڈینٹل کالج کے قیام کیلیے اسپتال ہونا لازمی ہوتا ہے کیونکہ زیرتعلیم ڈاکٹروں کوکلینکل پریکٹس کیلیے اسپتال ضروری ہے، بتایا جاتا ہے کرچی کے جن 2 نجی ڈینٹل کالجوں کوبندکرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ان دونوں کالجوں کے پاس اپنا اسپتال موجود نہیں، اسی طرح لاہور کے5میڈیکل کالجز بغیر اسپتال کے چلا ئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کی کونسل کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ملک بھر تمام سرکاری ونجی میڈیکل وڈینٹل کالجوں کو ازسرنو معائنہ کیاجائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کونسل کے تحت رواں سال ملک بھرمیں میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلیے میرٹ لسٹ مرتب کی جائیگی اور کسی بھی پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج کو داخلوں میں من مانی کی اجازت نہیں ہوگی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment