جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی نے تمام فارمز آن لائن جاری کردیے

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی نے تمام فیسوں،تما م فارمز اور دیگر مدوں میں ہونے والی وصولی کو آن لائن کردیا ہے،طلبہ آن لائن اپنی فیس یونائیٹڈ بینک ،سندھ بینک ،مسلم کمرشل بینک ،نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک کی پاکستان کے کسی بھی حصے میں واقع برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی اور جامعہ سے باہر مختلف فوٹواسٹیٹ شاپس پر دستیاب فارم قابل قبول نہیں ہوںگے،صرف جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیاگیا پرنٹیبل فارم ہی قابل قبول ہوگا ،کسی بھی قسم کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی ۔طلبہ متعلقہ فارم کی فیس متعلقہ بینکوں کی کسی بھی برانچ میں جمع کرانے کے بعد جامعہ کراچی میں واقع کائونٹر پر پر شدہ فارم ،بینک کی اصل رسید اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ تمام معلومات اور آن لائن فارم کے حصول کیلئے www.uok.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment