ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ اردو میں پرائیوٹ رجسٹریشن کا آغاز

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرارافضال احمد کے مطابق ایم اے، بی اے، بی کام ، اور مدارس (8سالہ تدریس) کے خصوصی امتحان کی پرائیویٹ رجسٹریشن برائے سال2017کیلئے فارم 31جولائی2018تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ایم اے پرائیویٹ کے لئے اسلامیات، تاریخ اسلام،اُردو،سیاسیات، معاشیات، بین الاقوامی تعلقات، انگریزی،عربی، سندھی اور تاریخ عام کے مضامین میں جبکہ مدارس(8سالہ تدریس) کے خصوصی امتحان( بی اے لیول کے 4لازمی مضامین اسلامیات، انگریزی ،اُردو اور مطالعہ پاکستان) کے لئے رجسٹریشن کی جائے گی۔رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن ڈائون کرکے پُر کئے جاسکتے ہیں ۔
فارم پُر کرکے شعبہ رجسٹریشن گلشن اقبال کیمپس یا عبدالحق کیمپس سے فیس کے اندراج کی تصدیق کروائیں اورنیشنل بینک اردو یونیورسٹی برانچ یاعسکری بینک بوہرہ پیر برانچ میںرجسٹریشن فیس جمع کرانے کے بعد فارم رجسٹریشن آفس شعبہ امتحانات ایم ایس سی بلاک گلشن اقبال یا عبدالحق کیمپس میں جمع کرائیں۔رجسٹریشن کے لئے 2016-17کے کامیاب امیدوار اہل ہوں گے۔رجسٹریشن فیس 3ہزار2سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment