ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے،ڈبل ایم اے پرائیوٹ سال اول وآخر اور امپروومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں200/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 29 جون2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔
طلبہ اپنی امتحانی فیس 4100/= روپے ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment