جمعہ, 19 اپریل 2024


محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو نیا "خطاب "دے دیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/لاہور)محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اساتذہ کے نام کے ساتھ ’’عزت ماب‘‘ لکھا جائے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اساتذہ اسکول ایجوکیشن کا اہم حصہ ہیں، اساتذہ کو عزت اور احترام دے کر ہی تعلیم کے حوالے سے اپنے اہداف پورے کیے جاسکتے ہیں لہٰذا اب سے اساتذہ کے ساتھ خط وکتابت میں ان کو ’’عزت ماب‘‘کہہ کر مخاطب کیاجائے۔
0 marasla 1529666312
 
لاہور محکمہ ایجوکیشن کے اس اقدام پر اساتذہ کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو عزت دینا احسن اقدام ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment