جمعرات, 25 اپریل 2024


جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی نے ایوننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کردیا۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (19-2018 ) کے داخلوں کا اعلان کردیا گیاہےجس کے مطابق خواہشمند طلبہ4 تا15 جولائی تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائیٹ پررابطہ کرسکتے ہیں، جہاں تمام معلومات موجودہیں۔ ماسٹرز پروگرام میں ایڈمنسٹریٹوسائنسز،ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ ، اپلائیڈ میتھمیٹکس ،اپلائیڈ فزکس،اپلائیڈ اسٹیٹسٹکس،بی ایڈ اِن اسپیشل ایجوکیشن،بی ایڈان(ٹیچرزایجوکیشن)،باٹنی،کیمسٹری،کامرس(جنرل)،کامرس (انشورنس)، کرمنالوجی، اکنامکس، اکنامکس اینڈ فنانس، ایجوکیشن،انگلش،انگلش لینگوسٹکس/ لٹریچر، انوائرمینٹل اسٹڈیز،جنرل ہسٹری ،ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز،ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایم ایچ آرایم)،انڈسٹریل اینڈ بزنس میتھمیٹکس (ایم آئی بی ایم) ،انٹرینشنل ریلیشنز،اسلامک بینکنگ ،اسلامک لرننگ، ایم فارم (فارماسیوٹکس) ،ایم فارم (فارماکوگنوسی)، ایم ایس(فارما کولوجی)،ایم ایس (فارما سیوٹیکس )،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ،ماس کمیونیکشن ،ایم بی اے(ساڑھے تین سالہ )، مائیکرو بائیولوجی، پیٹرولیم

ٹیکنالوجی،فزکس،فزیالوجی،پاپولیشن سائنسز،پولیٹیکل سائنس،پبلک پالیسی،پبلک ایڈمنسٹریشن، سائیکولوجی، قرآن وسنہ ،ریموٹ سنسگ اینڈ جیوگرافکل انفارمیشن سسٹم ، سوشیالوجی، اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈ) (ڈیڑھ سالہ ویک اینڈ پروگرام)، ٹیچرزایجوکیشن(ایم ایڈ) (ویک اینڈ پروگرام)، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ،اُردو اور ویمن اینڈ جینڈر اسٹڈیزشامل ہیں جبکہ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں اپلائیڈ جینیٹکس، کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز، کرمنالوجی، انوائرمینٹل اسٹڈیز،انکلوسیو ایجوکیشن، انڈسٹریل اینڈ آرگنائزیشن سائیکولوجی، فنکشنل عربک، انوسٹی گیٹو سائیکولوجی، پرشین، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، قرآنک عربک لینگویج،کنٹمپریری عربک ، اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ، اسسمنٹ، کونسلنگ اینڈ سائیکوتھراپی، اُردو(صرف غیرملکیوں کیلئے) اور ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام لیڈنگ ٹو ماسٹرز ڈگری میں آڈیولوجی اینڈ اسپیچ پیتھالوجی،اکنامکس اینڈفائنانس، ہیومن ریسورس مینجمنٹ ،پبلک ایڈمنسٹریشن ،پبلک پالیسی، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ پبلک پالیسی انالیسز، سپلائی چین مینجمنٹ ،لوکل گورنمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن اور اسپیشل ایجوکیشن میں داخلے دیئے جائینگے۔ علاوہ ازیں چھ ماہ اور ایک سالہ سرٹیفکیٹ پروگرامز میں مائیکرو بائیولوجی، اُردو اور ویمن اینڈ جینڈراسٹڈیزشامل ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment