ھفتہ, 20 اپریل 2024


این ای ڈی یونی ورسٹی میں سینڈیکیٹ کی چار سیٹوں کے لیے الیکشن منعقد

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)این ای ڈی یونی ورسٹی میں سینڈیکیٹ کی چار سیٹوں کے لیے الیکشن منعقد کیا گیا۔الیکشن میں پروفیسرڈاکٹر عثمان علی شاہ، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر رضا علی خان،اسسٹنٹ پروفیسر صفی احمد ذکائی سمیت لیکچرار محمد صمد خان کی برتری،چاروں ممبران تین سال کے لیے سینڈیکیٹ کے رکن منتخب کرلیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرعثمان علی شاہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس اینڈ فنانس ڈاکٹر رضاعلی خان، اسسٹنٹ پروفیسر صفی احمد ذکائی شعبہ الیکٹرونک نے برتری حاصل کی جب کہ لیکچرار صمد احمد خان شعبہ میتھس بلامقابلہ ممبر منتخب ہوئے۔شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو اور رجسٹرار غضنفر حسین نے جیتنے والے اساتذہ کو مبارک باددی۔

جامعہ ترجمان کے مطابق یونی ورسٹی ایکٹ 1977کے تحت منعقدہ فیکلٹی کے اس الیکشن میں پروفیسرز کیٹگری میں دو، ایسوسی ایٹ پروفیسرزکیٹگری میں پانچ جب کہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی کیٹگری میں چار اساتذہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment