ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی، بی ایس سی کےپریکٹیکل امتحانات کی تاریخ کااعلان

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے مطابق بی ایس سی (پاس) فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئرکیمسٹری کے پریکٹیکل امتحانات 2017 ء برائے لیفٹ اوورامیدوار9 تا12 جولائی صبح 9:30 تادوپہر12:30تک شعبہ کیمسٹری میں منعقد ہوں گے۔لیفٹ اوور امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی پریکٹیکل 250روپے فیس کے حساب سے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کاؤنٹرز پر فیس جمع کرادیں۔ فیس کی رسید ،اصل ایڈمٹ کارڈ،شناختی کارڈ اور کالج کارڈ اپنے ہمراہ لازمی لائیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment