جمعرات, 25 اپریل 2024


ایم اے پرائیوٹ کے امتحانات کا آغاز

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کےمطابق ایم اے سال اول وآخر(پرائیویٹ)سالانہ امتحانات 2017ء 10جولائی سے شروع ہوں گے۔ایم اے سال اول وآخر کے تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔
ایسے طلبا وطالبات جنہیں6 جولائیتک ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 7اور9جولائی کو صبح 9:00تا دوپہر 1:00 بجے تک ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 1 سے حاصل کرلیں۔
ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید،دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اصل رجسٹریشن کارڈ اوراصل قومی شناختی کارڈ بھی لازماً ساتھ لانا ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment