بدھ, 24 اپریل 2024


جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ایڈمن انچارج شہزور حسین نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں ایک ہی پروگرام کو تین مختلف شعبوں سے شروع کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم آئی بی (ماسٹرز ان اسلامک بینکنگ اینڈ فائننس)کو سب سے پہلے شیخ زید اسلامک سینٹر اس کے بعد کے یو بی ایس نے ایم بی اے کے پروگرام میں اسلامک بینکنگ کا تعارف کروایا۔

ان دونوں شعبوں کے بعد تیسرے شعبہ اسلامک اسٹیڈیز نے بھی اسلامک بینکنگ اینڈ فائننس کا پروگرام شروع کروادیا ہے۔شہزور حسین کا کہنا ہے کہ ایک یونیورسٹی کے تین شعبوں کا یکساں پر وگرام شروع کروانا سمجھ سے بالا تر اور جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment