بدھ, 24 اپریل 2024


آغا خان بورڈ نے امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ دونوں امتحانات میں اول دوم اور سوم پوزیشنز طالبات کے نام رہی۔ایس ایس سی امتحانات(میٹرک) میں کامیابی کی مجموعی شرح 95.1 فیصد رہی جس میں 73.8 فیصد طلبا نے B گریڈ یا اس سے بہتر گریڈ حاصل کیا۔ایچ ایس ایس سی امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 95.5 فیصد رہی جس میں 77.1 فیصد طلبا نے B گریڈ یا اس سے بہتر گریڈ حاصل کیا۔
نصرت جہاں کالج، پنجاب کی مریم احسان نے ایچ ایس ایس سی (انٹرمیڈیٹ) امتحانات میں1100 میں سے 1018 مارکس ( 92.55 فیصد )حاصل کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول ، کراچی کی طالبات فریحہ ہاشمی اور علینہ فاطمہ نے 1100 میں سے بالترتیب 1013 اور 1010 مارکس حاصل کر کے دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment