جمعہ, 19 اپریل 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پرویژنل سرٹیفیکیٹس ارسال کر دیئے

 

 ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2017ء میں پیش کئے گئے میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے پرویژنل سرٹیفیکیٹس ارسال کر دیئے ہیں جبکہ ایف اے پروگرام کے کمپلیٹرز )پروویژنل سرٹیفکیٹس( آئندہ دو دنوں میں ارسال کر دیئے جائیں گے۔

جن طلباء کو پروویژنل سرٹیفیکٹ ارسال کر دیئے ہیں، ان کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دیدی گئی ہے۔ کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلباء کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دیئے ہیں۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment