Print this page

جامعہ کراچی میں امتحانات 6اگست سے ہونگے

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی نے ایل ایل ایم کے امتحانات کا اعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیزکے اعلامیے کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر کے زبانی امتحانات برائے 2017 ء 06 تا18 اگست2018 ء جامعہ کراچی کے کلیہ قانون میں منعقد ہوں گے۔امتحانی شیڈول متعلقہ کالجز کو ارسال کردیاگیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں