منگل, 23 اپریل 2024


سرکاری اسکول پر لینڈ مافیا کا قبضہ

 

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی کے علاقے فیڈ رل بی ایریا بلاک13میں واقع گورمنٹ فیڈرل اسکول لینڈ مافیا کے حوالے کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
 
ایک بیان میں حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نےکہا کہ یہ کراچی کے بچوں کو تعلیم سے دورکرنے کی سازش ہے، قبضہ مافیا کے اس اقدام سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ ایک با اثر شخصیت کے حکم پر یہ کام ہو ا، جس کا تعلق وزیراعلی ہائو س سے ہے۔
 
انہوں نے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ا سکول پر قبضہ فوراختم کرائیں تا کہ بچوں کا کی تعلیم کا نقصان نہ ہو ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment