جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی: ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم18مئی تا05 جون 2015 ءتک 3300/= روپے فیس برائے سال اول/ آخرکے ساتھ بینک کاﺅنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں ۔ایسے طلبہ جو 2008 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول/آخرسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment