منگل, 16 اپریل 2024


داؤد یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایوننگ پروگرام میں بی ایس ریاضی میں داخلے شروع داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے نئے تعلیمی سیشن برائے 2018-19ء (بیچ 19) کے تحت ایوننگ پروگرام میں بی ایس (ریاضی) کے لئے فرسٹ ائیر میں داخلے شروع کردیئے ہیں جس کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں ۔

بی ایس ریاضی ایوننگ پروگرام میں داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ admissions.duet.edu.pkپر اندراج کرائیں ۔ داؤد یونیورسٹی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کی ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ فارم کے اپ لوڈ کا آغاز ہوچکا ہے اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر 2018ء ہے جبکہ پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد 4؍ نومبر 2018ء کو جامعہ کے مین جناح کیمپس نیو ایم اے جناح روڈ کراچی میں منعقد کیا جائے گا ۔ نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار بھی درخواست دے سکتےہیں ۔

داخلے کی اہلیت پر پورا اُترنے کیلئے ضروری ہے کہ امیدوار نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس کے ساتھ مجموعی طور پر کم از کم 50؍ فیصد مارکس حاصل کئے ہوں یا کسی غیر ملکی ادارے / امتحانی باڈی سے پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کے مساوی تعلیم (نمبروں کی فیصدی شرح کا تعین آئی بی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا اور درخواست گزار کو آئی

بی سی سی کا ایکویویلنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا) یا کم از کم 60فیصد مجموعی نمبروں کے ساتھ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا امتحان پاس کیا ہو۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment