Print this page

بی اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی اے( سال اول و دوم)پرائیویٹ سالانہ امتحانات2016منعقدہ امتحانات مارچ2018کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔بی اے (سال اول) کے امتحانات میں1017طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں 949طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 177طلباء کامیاب قرار پائے ۔جبکہ مجموعی رزلٹ 18.65 فیصد رہا۔ بی اے( سال دوم )کے امتحانات میں 969طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں 945طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 401طلباء کامیاب قرار پائے۔ جبکہ مجموعی رزلٹ42.43 فیصدرہا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں