جمعرات, 18 اپریل 2024


اسکول وین حادثے میں دو بچے جاں بحق

مظفر گڑھ: چوک قریشی کے قریبی اسکول وین میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی کے قریب اسکول وین میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں 10 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اسکول وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment