جمعرات, 18 اپریل 2024


پنجاب یونیورسٹی جے وائس چانسلر کی گرفتاری، نیب افسران کہاں تھے؟

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو ہتھکڑی کیوں لگائی؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور دیگر پروفیسرز کو عدالت پیشی کے موقع پر ہتھکڑیاں لگاکر پیش کیا گیا جس کا چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیااورمتعلقہ حکام کو عدالت طلب کر لیا جبکہ چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اساتذہ کوپیش کرنے کی ذمہ داری پنجاب پولیس کی تھی،نیب کاکوئی افسر اس اندازمیں ملزمان کوعدالت پیش کرنے کامجازنہیں،نیب پراسیکیوٹرملزمان کیخلاف صرف شواہدپیش کرتے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی وجہ سے ملزمان کوہتھکڑی لگاکر پیش کیاجاتاہے،اساتذہ کی پیشی کے وقت نیب کاکوئی اہلکارساتھ نہیں تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment