ھفتہ, 20 اپریل 2024


موسم سرما میں تعلمیمی اداروں کے اوقات کیا ہونگے

اسلام آباد: محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے موسم سرما کیلئے اسکولوں کے اوقات جاری کر دئیے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں سنگل شفٹ والے بوائز اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھلیں گے اور چھٹی ڈھائی بجے چھٹی ہو گی جبکہ لڑکیوں کے سنگل شفٹ والے اسکول 15 منٹ پہلے یعنی سوا آٹھ بجے کھلیں گے اور چھٹی بھی 15 منٹ پہلے یعنی سوا دو بجے ہو گی۔
 
ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے سات بجے کھیلیں گے اور 12 بجے چھٹی ہوگی جبکہ دوسری شفٹ میں اسکول ساڑھے بارہ بجے کھلیں گے اور پانچ بجے چھٹی ہو گی۔ موسم سرما کے اسکولوں کے اوقات کار کا اطلاق 16اکتوبر سے ہو گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment