جمعہ, 19 اپریل 2024


تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی۔عدالت نے اساتذہ کو بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم دیا کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے والے کیفے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں سرعام سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں، عدالت تعلیمی اداروں میں اسگریٹ فروخت کرنے اور اسگریٹ پینے پر پابندی عائد کرے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment