ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی، انجمن اساتذہ الیکشن 2018-19 کے نتائج کا اعلان

کراچی: جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ الیکشن 2018-19 ء کے نتائج کا اعلان ہوگیا۔

نتائج کے اعلان کے مطابق
یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی پروفیسر ڈاکٹرانیلا امبرملک 330 ووٹ لے کر صدر منتخب جبکہ نائب صدر کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ351 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔
جامعہ کراچی کے سکیریٹری کے لئے یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے غفران عالم 328 ووٹ حاصل کرکے میدان مارا۔
ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے 272، ڈاکٹرمقصود علی انصاری نے260 ووٹ حاصل کئے۔
خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 313 ووٹ لے کر منتخب ہوئے
جوائنٹ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹر صالحہ رحمن 380 اور ڈاکٹر عظمیٰ عاشق 314 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں ،
ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر وقار احمد نے283 اور ڈاکٹر عتیق رزاق نے 184 ووٹ حاصل کئے۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment