بدھ, 24 اپریل 2024


نجی اسکولو ں کی من ما نیاں

کراچی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری عدالت لگائی ، سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری کے باہر مختلف مسائل میں گھرے شہری مظاہرہ کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ کرنے والوں میں آل سندھ پیرنٹس ایسوسی ایشن بھی شامل تھی جو نجی اسکولوں کی جانب سے اضافی فیس کی وصولی اور دھمکیاں دیے جانے کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔

پرائیوٹ اسکولوں کے طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ نجی اسکول انتظامیہ من مانی فیس وصول کررہی ہےجبکہ ہائی کورٹ نے 5فیصد سے زائد فیس وصول نہ کرنے کا حکم د یاتھا۔پیرنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فیس نہ دینے پر بچوں کو اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وصول کی گئی زائد فیس بھی واپس کی جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment