منگل, 16 اپریل 2024


این ٹی ایس ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ

 

کراچی سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے ہونے والے ٹیسٹ کا پرچہ گزشتہ رات ہی آؤٹ ہوگیا
سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تاہم امتحان سے ایک روز قبل ہی گزشتہ روز امتحانی پرچہ منظر عام پر آگیا۔دادو، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پرچے کی کھلے عام فروخت ہوتی رہی، پرچے کی فروخت کی اطلاع پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا
۔
دوسری جانب سندھ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے سربراہ سید مسعود حسین رضوی دعویٰ کیا کہ پرچہ آو?ٹ ہونے کی خبریں ایک ہفتے سے چل رہی ہیں اور جو پیپر آؤٹ ہوا وہ پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرچے پر درج تاریخ کو چھوڑ دیں، پرانے پرچے پیپر مارکیٹ میں موجود ہیں۔
علاوہ ازیں پیپر آوٹ ہونے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا کہ پرچہ بنانا اور امتحان گاہ تک پہنچانا این ٹی ایس کی ذمہ داری ہے۔جبکہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر بیکھارام کا کہنا تھا کہ اس سے ہمارا تعلق نہیں کہ پیپر آوٹ ہوا ہے یا نہیں، یہ ٹیسٹ ہم نہیں این ٹی ایس والے کرارہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment