Print this page

ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

 

کراچی : صوبائی حکومت نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور 18؍ گریڈ کی اسسٹنٹ پروفیسر ساجدہ پروین کو اچانک عہدے سے ہٹادیا اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر رفیو لاکھو کو ان کی جگہ مقرر کردیا۔
دلچسپ امر یہ ہے حکم چیف سیکرٹری سندھ نے جاری کیا حالانکہ 18؍ گریڈ کے تبادلے کا اختیار وزیر تعلیم اور 19؍ گریڈ کا چیف سیکرٹری کو ہوتا ہے۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں