Print this page

ضمنی امتحانات برائے 2018ء امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلا ن

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء کے آرٹس ریگولر کے امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلا ن کردیا ہے۔

بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرٹس ریگولر کے ایسے امیدوار جو ضمنی امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل اور خواہشمند ہیں اپنے امتحانی فارمز بروز جمعرات 15 نومبر سے بروز جمعرات 22 نومبر 2018ء تک اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
جبکہ کالجز یہ امتحانی فارم بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز ہفتہ 24نومبر 2018ء تک انٹربورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، جو امیدوار مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارمز جمع نہیں کرواسکیں وہ بروز جمعہ 23نومبر سے بروز منگل 27نومبر تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
انٹربورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے دی گئی 27نومبر 2018ء کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، اس لئے امیدوار اپنے امتحانی فارم درج بالا شیڈول کے مطابق جمع کروادیں اس کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں