جمعرات, 25 اپریل 2024


انٹر میڈیٹ سال دوم آرٹس گروپ کے اسکرٹنی فارم کی تاریخ کا اعلان

 

کراچی: انٹر بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات 2018 کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فارم 14 نومبر سے13 دسمبر تک موصول کی جاسکےگی. بورڈ کے نوٹیفیکشن کے مطابق اسکروٹنی فارم سیکشن سے تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں حبیب بینک لمیٹڈ میں جمع کرواسکتے ہے اس کے علاوہ UBLکے تمام برانچوں میں فیس جمع کرواسکتے ہیں۔ اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کے بعد UBL کے کسی بھی برانچ میں اکائونٹ نبر - 252536591 -UBL-CMA میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈائون لوڈ فارم کی 50 روپے فیس جمع کروسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے سیکشن میں جمع کروائے .13 دسمبر کے بعد کوئی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment