Print this page

میٹرک سالانہ امتحان یکم مارچ 2019 سے شروع ہو گا

 

راولپنڈی :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرانتظام میٹرک سالانہ امتحان یکم مارچ 2019 سے شروع ہو گا، آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا گیا ،سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ14دسمبر، دو گنا فیس کے ساتھ 21دسمبر ، تین گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ28دسمبر ہے۔ ترجمان بورڈ نے بتایاکہ پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ امیدوار داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس 1000روپے بھی جمع کرائیں گے ،داخلہ فارم فیس 395روپے تمام ریگولر ،پرائیویٹ امیدواروں کو فیس کے ساتھ جمع کرانی ہو گی، سند،سرٹیفکیٹ فیس 550روپے تمام ریگولر پرائیویٹ پارٹII اور کمپوزٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو بھی جمع کرانی ہو گی،پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بینک میں فیس جمع کرا کر فارم تصدیق کرانے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ کو بذریعہ رجسٹرڈ بھجوائے گا۔ جبکہ ترجمان تعلیمی بورڈکے مطا بق آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں