Print this page

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردیئے

 

اسلام آباد: قراقرم یونیورسٹی میں نہم اور دہم فزکس ایجوکیشن کے پرچے 28نومبر کو ہونگے تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے جماعت نہم اور دہم کے ضمنی امتحانات 12ربیع الاول جشن میلاد کی وجہ سے 21نومبر کو فزکس اور ایجوکیشن پارٹ ون کے پرچے موخر کردیئے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق دونوں پیپرز 28نومبر کو مقررہ امتحانی سنٹرز میں منعقدہ ہوں گے۔ امتحانات میں شریک ہونے والے امیدوار مقررہ وقت پر مقررہ سنٹر پہنچ جائیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں