جمعہ, 19 اپریل 2024


ٹنڈوجام یونیورسٹی: طلباﺀطالبات تحقیق وتدریس پرخصوصی توجه دیں،ڈاکٹر مجیب صحرائی

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی اینیمل اینڈسائنس کے فائنل ائير کے طلبه وطالبات میں امتیازی نمبر حاصل کرکے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبه وطالبات میں ایوارڈ دینے کی تقریب مقامی هال میں منعقدکی گئی جس کی صدارت سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹرمجیب الدین صحرائی نے کی۔

 

اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹرمجیب الدین صحرائی نے کہاکہ دیگرجامعات میں فائنل ائیرکے طلباءکوایوارڈدیے جاتے ہیں جبکہ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں تمام کلاسسز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کوایوارڈدے کرنئی روایت قائم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ طلباءوطالبات تعلیم پرخصوصی توجہ دیں۔21 وی صدی کے مطابق ہمیں اپنی تحقیق وتدریس کے طریقہ کار کواپناناپڑے گا۔کیونکہ اس وقت تمام ممالک نجی سیکٹرکوبڑی اہمیت دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات یونیورسٹی کانام روشن کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment