جمعرات, 25 اپریل 2024


فیڈرل بورڈ نے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے سپلیمنٹری امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

کامیابی کا تناسب 46.34 فیصد رہا۔

امتحانات میں 10991 طالب علموں نے حصہ لیاجن میں سے 5093 کامیاب قرار پائے ۔

نتائج بورڈ کی ویب سا ئٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کر دئیے گئے ہیں، طلبا 5050 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں ۔ امتحانات 2018 میں 10 امیدواروں پر ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے مقدمات بنائے گئے ۔ بورڈ حکام کے مطابق تمام مقدمات نمٹا د ئیے گئے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment