Print this page

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نےکامیاب امیدواروں کی ابتدائی میرٹ لسٹ جاری کردی

 

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے داخلوں میں کامیاب امیدواروں کی ابتدائی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے ۔ سندھ بھرکے طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرمیرٹ لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر ایڈمیشن جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرعرفان اشرف کے مطابق این ٹی ایس کی جانب سے گزشتہ رات کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جسے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے ۔
19 نومبر تک طلبا اعتراضات جمع کراسکتے ہیں،جبکہ 20 نومبر سے داخلوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا،صوبے میں پہلی بار یونیفارم پالیسی کے تحت داخلے دیے گئے ہیں۔28 اکتوبر 2018 کو ہونے والے ٹیسٹ میں کراچی میں 8 ہزاراورصوبے کے دیگر اضلاع میں 16 ہزارسے زائدطلبانے حصہ لیاتھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں