جمعرات, 25 اپریل 2024


جامعہ این ای ڈی اور پنجوانی حصار فاؤنڈیشن کے مابین دستخط

 

کراچی :جامعہ این ای ڈی اور ہنجوانی حصار فاؤنڈیشن کے مابین نجوانی حصار واٹر انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر رجسٹرارسید غضنفر حسین، پنجوانی ٹرسٹ کی چیئرپرسن نادرہ پنجوانی اورحصار فاؤنڈیشن کے چیئرمین اشرف کپاڈیانے دستخط کیے۔ جامعہ ترجمان کے مطابق پنجوانی ٹرسٹ اینڈفاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نادرہ پنجوانی نے واٹر سیکٹرمیں بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت پرُزور دیاجب کہ اداروں کے درمیان مطابقت کو خوش آئند قرار دیا۔ حصار فاؤنڈیشن کے چیئرمین اشرف کپاڈیا کا کہنا تھا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ پانی سے متعلقہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کرے گاجس سے پانی سے متعلقہ مسائل میں جلد اَز جلد بہتری آئے گی۔وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ واٹرایجوکیشن کی اہمیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے لہذاتمام اداروں اور شخصی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے ہر فرد کو اپنا اپنا حصّہ ڈالنا ہوگا۔ یاد رہے کہ شیخ الجامعہ کی درخواست پرسابقہ گورنر سندھ نے کراچی پیکج میں اس انسٹی ٹیوٹ کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر غور کا عندیہ دیا تھا۔حصار فاؤنڈیشن کی نمائندہ سیمی کمال، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو بھی موقع پر موجود تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment