کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2019 کے جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے۔گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم 30نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب یہ فارم بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر تک جمع کئے جائیں گے۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی فارم نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر سے تک جمع کئے جائیں گے، اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ3دسمبر سے 14 دسمبر تک 500 روپے، 17دسمبر سے 21دسمبر تک800 روپے، 24دسمبر سے 31دسمبر تک 1200 روپے، یکم جنوری سے 11جنوری تک 1500 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔