Print this page

انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 

کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2018ءبروز ہفتہ 15دسمبر 2018ءسے شروع ہورہے ہیں۔
بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے امتحانات بروز ہفتہ 15دسمبر 2018ءسے شروع ہورہے ہیں۔
شام کی شفٹ میں ہونے والے یہ امتحانات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک منعقد ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں