جمعہ, 19 اپریل 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نےحساس دستاویزات کا ڈیزائن تبدیل کردیا

m

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جعلسازوں سے بچنے کے لئے نئے سیکورٹی فیچرز کے ساتھ سرٹیفیکٹ ، مارکس شیٹ اور ایڈمٹ کارڈ و دیگر حساس دستاویزات کا ڈیزائن تبدیل کردیاایے، ائف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے پکڑے جانیوالے جعلسازگروہوں کے زریعے معلوم ہواتھا کہ مختلف گروپس تعلیمی اداروں کے جعلی کاغزات بنانے کا منظۤم کاروبار کررہے ہیں جس کے بعد اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سرٹیفیکٹ ، مارکس شیٹ اور ایڈمیٹ کارڈ ڈیزائن کرلیا ہے
بورڈ سے طلبہ کےلئے جاری ہونیوالے دیگر دستاویزات کا ڈیزائن بھی تبدیل کردیا جائے گا، نئے ڈیزائن میں خفیہ سیکورٹی فیچرزدیے گئے ہیں جس سے پتہ چلتا جائے گا کہ دستاویزات اصلی ہیں یا نقلی ہیں اس سے قبل میٹرک بورڈ نے مارکس شیٹ کا نہ صرف ڈیزائن تبدیل کیا ہے بلکہ اسے سیکیورٹی پرنٹنگ پریس سے چھپوایاگیا ہے تاکہ کوالٹی بھی اچھی رہے اور جعلسازوں سے محفوظ بھی رہ سکیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment