جمعہ, 19 اپریل 2024


سندھ کا تعلیمی نصاب تبدیل

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے بارہویں جماعت تک کے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹ آف کریکولم کی میٹنگ میں نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔ نئے نصاب میں ثقافت، ورثہ، شہری تعلیم اور لائف اسکلز کا مواد شامل ہوگا اور بچوں کو ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا اسمارٹ فون اور چاند پر پہنچ گئی لیکن ہم سائنس میں بچوں کو ریڈیو پڑھا رہے ہیں، نصاب میں کیا پڑھایا جارہا ہے جائزہ لیں گے تاہم سندھی پہلے بھی نصاب کاحصہ تھی اور اب بھی ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment