ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستان میں ہر 15 میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیائی وحیاتیاتی علوم کے سربراہ پروفیسر محمد اقبال چوہدری نے غذائی قلت کا شکار بچوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر 15 میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہےدنیا میں غزائی قلت کا شکار 48 ممالک میں 180 ملین شدید غزائی قلت کا شکار ہیں
ملک میں تازہ پانی کی کمی ہے اور پانی کی کمی زمینوں کو تباہ کر رہی ہے پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی کم ہو کر 865 کیوبک میٹر ہو چکی ہےخدشہ ہے کے 2025 میں یہ دستیابی 850 کیوبک میٹر گرسکتی ہےملک میں قحط کی صورتحال پیدا ھوسکتی ھے
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بائیوٹیک کپاس میں 2010 سے 2016 میں صرف 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا تھا جبکہ ایک اندازے کے مطابق 1996 سے 2016 میں امریکہ نے صرف 80 ارب 3 کروڑ ڈالر ۔چین نے 19 ارب 6 کروڑ ڈالر اور بھارت نے 21 ارب ایک کروڑ کمائے
ملک میں بڑھتی ھوئی شہری آبادی کھاراپن اور جنگلات کی کٹائی زرعی زمینوں کی تباہی کا سبب ھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment