جمعہ, 19 اپریل 2024


سندھ اسکاؤٹ سماجی انقلاب لانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں

 

کراچی: سندھ بوائے اسکاﺅٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام روور اسکاﺅٹنگ کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں تیسری سندھ روور موٹ کاافتتاح کردیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج میرے لئے یہ بات باعث اعزاز اور افتخار ہے کہ میں 22 دسمبر کو چیف اسکاﺅٹس سندھ کا حلف لے رہا ہوں کیو نکہ آج ہی کے دن 71 سال پہلے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے چیف اسکاﺅٹس پاکستان کا بھی حلف لیا تھا۔ بلاشبہ سندھ اسکاﺅٹ ملک وقوم کی خدمت کے جذبہ سے سرشار معاشرہ میں سماجی انقلاب لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، ہم سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ کسی بھی معاشرہ میں پاکیزہ اور پر سکون ماحول قائم کرنے کے لئے افراد کی کردار سازی انتہائی ناگزیر ہے اور اس ضمن میں اسکاﺅٹنگ اہم کردار ادا کرتی ہے ،بچپن ہی سے دلوں میں پاکستان کی محبت اور اسکاﺅٹنگ کے نصب العین ”بے لوث خدمت“ کے جذبہ کو اجاگر کرنے سے ہی ان کے خیالات اور گفتار میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے کیونکہ اسکاﺅٹنگ منظم ، مفید اور قابل شہری بنانے کے ساتھ ساتھ جسمانی ، سماجی ، معاشرتی ، دماغی اور روحانی تربیت کے لئے بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور اس طرح کی تبدیلی کے لئے موجودہ حکومت وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بھرپور اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر کے نوجوانوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کر رہی ہے
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد کراچی سمیت صوبے بھر میں شجر کاری کی مہم شروع کی جائے گی جس میں سندھ بوائے اسکاﺅٹس بھی ہمارا ساتھ دیتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بوائے اسکاﺅٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر محمد صدیق میمن کی اسکاﺅٹنگ کے فروغ کے لئے دی جانےو الی گراں قدر خدمات قابل تحسین ہیں یقینا ان کے اقدامات سے صوبہ کے بچوں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اور انھیں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے ، یہ ایک مثبت ، تعمیری اور حوصلہ افزا عمل ہے اسے نہ صرف جاری رکھا جائے بلکہ اسے مزید وسعت دینا وقت کا اہم تقاضہ ہے اس ضمن میں ہر سطح پر اسکاﺅٹنگ کی سرپرستی اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment