Print this page

جامعہ کراچی سےالحاق شدہ کالجزمیں داخلوں کاآغاز

کراچی: جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلے برائے سال 2019 ءآج سے شروع ہو گئے

جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں بی اے (پاس)،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول کے لئے داخلہ فارم 07 جنوری تا28 جنوری 2019ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18 فروری 2019 ءاور 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 11 مارچ 2019 ءتک جمع ہوںگے۔
انرولمنٹ فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 فروری 2019 ءہے جبکہ 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 12 مار چ2019 ءہے۔کلاسز کا آغاز 21 جنوری 2019 ءسے ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں