جمعہ, 19 اپریل 2024


این ای ڈی یونیورسٹی میں" CO2 اسمارٹ ایگزیکٹو کلب" کا افتتاح

 

کراچی :این ای ڈی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی  میں " CO2 اسمارٹ ایگزیکٹو کلب" کے افتتاح کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسے آکسیجن دوستانہ ماحول حاصل کرنے کے لئے بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے متعلق متعدد مسائل ہیں تاہم اس کلب کا یہ ایک منفرد پہلو ہے کہ اس کو اصل وقت میں پودوں کے اثرات کو ظاہر کرنے کے لئے بہت اچھی طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی کلین اور گرین پاکستان مہم کی اہمیت  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے ہمارے ملک میں متعدد محاذوں پر منفی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا ماحولیات کے موضوع کا بہترین طریقہ سے احاطہ کرنا  اہمیت کا حامل ہے اور اس ضمن میں حکومت کی کوششیں بھی  اس سے بہت قریب ہےں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی خدمات کے ادارے اور سول سوسائٹی کے ساتھ یونیورسٹی کے تحت مذکورہ کلب کا قیام قابل ستائش ہے۔اس سے قبل گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ جیو ٹیگنگ ٹیکنالوجی کو "کاربن ڈائی آکسائڈ اسمارٹ ایگزیکٹو کلب" کے تحت لگائے جانے والے پودوں پر یقینی بنانے کے اقدامات بھی ممکن  بنائے  جائیں گے . اسمارٹ ایگزیکٹو کلب جیو ٹیگنگ ٹیکنالوجی کے تحت ایک طریقہ تیار کرنے پر کام کررہے ہیں جس سے  شہر کے مختلف علاقوں میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تناسب کا تخمینہ لگانا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کے تناظر میں مزید پودوں کو لگایا جائے گا تاکہ آکسیجن دوستانہ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment