جمعہ, 18 اکتوبر 2019


سرسیدیونیورسٹی میں حج کرنےوالےخوش نصیبوں کےنام نکل آئے

 

کراچی: سرسید یونیورسٹی میں اٹھارویں قرعہ اندازی کا انعقاد ہوا جس میں چا رخوش نصیب اس سال یونیورسٹی کی جانب سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔جن میں رفعت جہاں ، محمد روشن، محمد نعیم اور لیکچر رانجینئر تہمینہ خان شامل ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل حق نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے چاروں خوش نصیبوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم امہ کی بہتری اور خوشحالی کے لیئے بھی دعا کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیئے بھی دعا کریں انہوں نے کہا کہ اللّہ کی رضا سے انہیں فریضہ حج کی ادائیگی کا سنہری موقع ملا ہے۔ اور اس موقع پر سر فراز علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment