جمعہ, 19 اپریل 2024


جانے کیوں تیرے نام پرآج رونا آیا

اسلام آباد:پنجاب گروپ آف کالجزکے زیراہتمام ایک طرحی مشاعرہ بعنوان ’’جانے کیوں آج تیرے نام پہ روناآیا ‘‘ کا انعقاد کیا گیا یہ مشاعرہ راولپنڈی آرٹس کونسل میں کیا گیاجس کی صدارت نامورشاعرخالدمسعودنے کی جبکہ اصغر عابد اور جواد احمد جوادنے ججزکے فرائض انجام دئیے،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجز چودھری محمداکرم نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں تعلیمی نصاب کا اہم جزوہیں جس سے طلباء کے اندر خوداعتمادی پیداہوتی ہے ،م

حفل مشاعرہ میں 21 طلبہ نے حصہ لیا اور بہترین کلام پیش کرنے پرانوشے خان،شفق نور،ثاقب علی ساقی اورحمزہ کو با لترتیب اول،دوم ،سوئم اورچوتھی پوزیشن پرایوارڈاورتحائف سے نوازا گیا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ نوجوان نسل باصلاحیت اور ہمارااثاثہ ہے ،

مشاعرہ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے مختلف کیمپس کے پرنسپل صاحبان اورفیکلٹی ممبران بھی شریک ہوئے جبکہ معروف شاعر خالدمسعودخان نے اپنے مزاحیہ کلام سے شرکاء کو محظوظ کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment