جمعرات, 25 اپریل 2024


جامعہ کراچی نے انرولمنٹ فارم جمع کرانےکی تاریخ کااعلان کردیا

کراچی: بی ایس ہوم اکنامکس،بی بی اے،بی سی ایس ،اے ڈی ای، ایم اے،بی اے، ایل ایل بی اوربی ایڈ(آنرز) کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق بی ایس ہوم اکنامکس،اے ڈی ای ،بی بی اے،بی سی ایس ،بی اے،ایل ایل بی،بی ایڈآنرز، ایم اے،بی ایڈ(آنرز2.5 )اورپی جی ڈی انشورنس پروگرام Spring Session 2019 کے انرولمنٹ فارم26 فروری2019 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد اضافی لیٹ فیس 1500 روپے کے ساتھ 25 مارچ 2019 ئ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں نجی کالجز کے طلباءایک سالہ پی جی ڈی انشورنس پروگرام کے لئے 5600 روپے ،دوسالہ پروگرام کے لئے 7700 روپے ،ڈھائی سالہ پروگرام کے لئے9600 روپے،تین سالہ پروگرام کے لئے 10800 روپے ، چارسالہ پروگرام کے لئے 13900 روپے فیس کے ساتھ اپنے انرولمنٹ فارم متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ جبکہ Re-Validation/Re-Enrolment Fee for old Studentsکی فیس 5000 روپے ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری کالجز کے طلباءاپنے انرولمنٹ فارم 1700روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے۔ ہیں۔

جبکہRe-Validation/Re-Enrolment Fee for old Students کی فیس 2500 روپے ہے۔ دریں اثناءکالج سے کالج انرولمنٹ ٹرانسفر کی فیس 2500 روپے .

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment