Print this page

الائیڈ اسکول میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

جہلم: الائیڈ اسکول کے سالانہ امتحانات میں پہلی تین پوزیشنز پر آنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

پوزیشن ہولڈرز بچوں کوشیلڈز،ٹرافی اور اچھی کارکردگی دکھانے پر اسناد پیش کی گئیں،پرنسپل مسعودالحسن کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دیتے ہیں اور کھیلنے کے مواقع بھی دیتے ہیں تا کہ بچے تعلیم کے ساتھ تربیت وکھیل میں بھی دلچسپی رکھیں۔ میڈم راحیلہ خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں