Print this page

علم کاایک اور چراغ بجھ گیا

کراچی: معروف تعلیم داں ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ، والد شیخ الجامعہ این ای ڈی حشمت اللہ خان لودھی نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ، اسلامیہ کالج کے سابقہ پرنسپل جب کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے والد حشمت اللہ خان لودھی طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم نے اپنے 47 قیمتی برس شعبہ تعلیم کو دیے جب کہ وہ کھیلوں کی دنیا کا بھی جانا مانا نام تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں