جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ این ای ڈی میں باقائدگیوں کی رپورٹ جاری

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ این ای ڈی میں سابق وائس چانسلر کے دور میں  کی جانے والی یونیورسٹی میں باقائدگی کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان تقرریوں میں ایچ ای سی کے بنیادی قواعدوضوابط کی دھجیاں اڑادی گئیں بنیادی قواعدوضوابط کے برعکس مطلوبہ تجربہ اور پبلی کیشنز کے اصولوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اور بعض شعبوں میں مطلوبہ تجربے اور پبلی کیشنز نہ ہونے کے باوجود تقرریاں کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارے اور ضرورت سے زائد ملازمین کی بھرتیوں کے بعد وائس چانسلر نے بغیر کسی وضاحت کے اپنی ایمرجنسی اختیارات کلاز (4)28 کو استعمال کیا اور ملازمین کو اعزازیہ،بونسز اور ٹآئم دیئے گئے افسران اور اساتذہ کو غیر ضروری ترقیادں دی گئیں مالیاتی بے ضابطگی کا مظاہرہ کرتی ہوئے پہلے نچلے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment