جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ این ای ڈی کے تحت ’’سورتی کمپیوٹر لیب‘‘ کا افتتاح

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ ٹیکسٹائل کے تحت ’’سورتی کمپیوٹر لیب‘‘ کا افتتاح کیا
گیا،جس کی مہمانِ خصوصی نرگس سورتی ڈائریکٹر سورتی انٹرپرائزز تھے۔ترجمان کے مطابق این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے سورتی انٹرپرائزز کے اشتراک سے پیشہ وارانہ کمپیوٹر لیب قائم کردی ہے
 
جس سے طالبِ علموں کو جدیدسافٹ وئیرز کی دریافت جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے سہولتیں فراہم ہوسکیں گی۔اس موقعے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں اور ٹیکسٹائل صنعتوں کے باہمی تعلق پر زُور دیا۔
 
مہمانِ خصوصی نرگس سورتی اور اسد سورتی نے لیب کا افتتاح کیا،موقعے پر پرووائس چانسلر ڈاکٹرمحمد طفیل جوکھیو بھی موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment