بدھ, 24 اپریل 2024


انٹرمیڈِیٹ کےامتحانات کےپہلےمرحلےکی تیاریاں مکمل

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے بروز پیر 15اپریل سے شروع ہونے والے پہلے مرحلہ کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ، کامرس ریگولر اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے ریگولر اور پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں.
 
کالجوں اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں کے نمائندے اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ بروز ہفتہ 6اپریل سے بروز منگل 9اپریل تک بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے ریگولر طلباء کے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں جبکہ طلبہ و طالبات بروز بدھ 10اپریل سے اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے تعلیمی اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
 
اسی طرح کامرس پرائیویٹ گروپ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔جن پرائیویٹ امیدواروں کو بروز بدھ 10اپریل تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز جمعرات 11اپریل اور بروز جمعہ 12اپریل سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں، ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment